پشاور خود کش دھماکہ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی خون کے عطیات کی اپیل

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکہ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل کر دی . تفصیلات کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہے،خون کے عطیات دینے کیلئے شہری ہسپتال انتظامیہ سے رجوع کریں .

یاد رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد شہید ہو گئے،جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،عینی شاہد کے مطابق مسجد میں داخل ہو رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا،دھماکے کی آواز مسجد کے اگلے حصہ سے آئی .
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نماز کے دوران مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا،پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکہ تھا،خود کش حملہ آ ور نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا .
پشاور میں مسجد کے اندر خودکش حملہ آور نے دورانِ نماز خود کو دھماکے سے اڑا لیا . دھماکے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے،خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی .

پولیس اہلکار اور ریسکیو عمل بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا . زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے . دھماکے کی جگہ پر عمارت کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے . دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا . دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے . ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق 50 سے زائد زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے،چھت گرنے کے باعث ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے،امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہیں .

. .

متعلقہ خبریں