خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے، آصف زرداری


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے۔
واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 25 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

1 min ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

8 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

16 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

22 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

24 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

33 mins ago