چوہدری شجاعت پارٹی کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹانے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدر برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی پارٹی صدارت سے ہٹانے اور پارٹی انتخابات کروانے کے حوالے سے کیس کا 18 اگست کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
چوہدری شجاعت کے وکیل نے دلائل دیئے کہ صرف سنٹرل ورکنگ کمیٹی کو عہدیدار کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق حاصل ہے جو کہ تشکیل ہی نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صدارت صرف استعفے یا موت کی صورت میں چھوڑی جا سکتی ہے ۔ کامل علی آغا کے وکیل نے دلائل دیئے کہ کسی سیاسی جماعت کے انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
درخواست گزار کو ایسے فورم پر جانا چاہئے جہاں شواہد ریکارڈ کیے جا سکیں الیکشن کمیشن کے استفسار پر پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ پارٹی عہدیدار کو ہٹانے کے لئے پارٹی کونسل سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین الیکشن کمیشن راجہ سکندر سلطان نے کیس کافیصلہ محفوظ کیا جو آج سنا دیا گیا۔ خیال رہےکہ چند روز قبل مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔
جنرل کونسل اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین بلا مقابلہ مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا تھا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

Recent Posts

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

22 mins ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

27 mins ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

33 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

51 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

1 hour ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

1 hour ago