امریکہ کا کابل میں ڈرون حملہ، بچوں سمیت 10 عام شہری مارے گئے، نماز جنازہ پر رقت آمیز مناظر


کابل(قدرت روزنامہ) امریکہ کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت میں گزشتہ روز کیے گئے ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 عام شہری مارے گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکہ نے کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس میں داعش کے خود کش بمبار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکہ کی جانب سے کیے گئے اس حملے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 شہری بھی مارے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ ٹٰی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سال کے بچوں سے 40 سال کی عمر تک کے افراد شامل ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جس وقت ڈرون حملہ ہوا اس وقت بدنصیب خاندان ایک ہی گاڑی میں سوار تھا اور واپس گھر آیا تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ گھر جاتے پہلے ہی راکٹ آگیا۔ ایک 20 سالہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد وہ فوری طور پر موقع پر پہنچا تو ہر طرف دھویں کے بادل تھے۔ جب تھوڑا سا دھواں چھٹا تو چاروں طرف انسانی اعضا بکھرے پڑے تھے۔امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والوں کی آج نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago