شعیب ملک اورمحمد عامر کیلئے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ہارون رشید سے

شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہوگا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوکر جیت کے لیے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں، اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ فی الحال سب کے لیے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے، انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے مگر سلیکشن مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتی ہے، اگر عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عامر کا حالیہ اسٹیٹس معلوم نہیں، میں نے سنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہے، اگر ایسا ہے تو اچھا ہے کہ وہ کھیل رہا ہے، اگر وہ پرفارم کرے گا تو ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

2 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

7 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago