ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کردیا گیا، قیمت میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرا دیا ، فی کلو قیمت میںریکارڈ 60روپے اضافے سے 264روپے تک پہنچ گئی ۔اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

فی کلو قیمت میں 60روپے ،گھریلو سلنڈ703روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2706روپے اضافہ ہو گیا ۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت3115روپے اور کمرشل سلنڈر11984روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلے ہی ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے،ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے،ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے،سالوں سے خسارہ میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ31ماہ سے بند ہے، جے جے وی ایل چل رہا ہوتا تو آج ایل پی جی کی قیمت اس سطح پر نہ پہنچتی،اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ جے جے وی ایل کو فی الفور چلانا ہوگا، ا س کے آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی۔جے جے وی ایل کی 31ماہ بندش سے 157ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

3 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

3 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

3 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

3 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

3 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

4 hours ago