الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی گئی۔فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سینیئر وکیل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیے کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری یہ گفتگو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔
دوران سماعت، الیکشن کمیشن اور پراسیکیوشن نے فواد چوہدری کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔فواد چوہدری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فیصل چوہدری نے اسلام آباد کچہری میں کارکنان کو ہدایت کی کہ ابھی ہم اڈیالہ کی طرف نکلیں گے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

4 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

9 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

17 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

25 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

31 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

33 mins ago