ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے شیئر کی تھیں؟ اداکارہ کا کئی سالوں بعد اہم انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و میزبان ماریہ واسطی نے خود کی بولڈ تصاویر لیک کرنے والے شخص سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے بتایا کہ ماضی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی بولڈ لباس کی تصاویر ان کے ہی کسی دوست نے لیک کی تھیں جو کہ انہوں نے نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں۔
View this post on Instagram
ماریہ واسطی نے کہا کہ بولڈ لباس میں ساحل سمندر پر کچھوائی جانے والی تصاویر میں ان کے ہمراہ ان کی سہیلی عائشہ ہیں اور انہوں نے تمام تصاویر اس وقت نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں مگر اس وقت سیکیورٹی اور پرائیویسی کے فیچرز نہیں تھے جس وجہ سے کسی دوست نے ان کی تصاویر وہاں سے چوری کر کے وائرل کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تو لوگوں کی آڈیو اور ویڈیو لیک ہو رہی ہیں اور لیک کرنے والے ہی اس عمل کو برا کہ رہے ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
میزبان نے ان سے پوچھا کہ لوگ سوال کریں گے کہ ماریہ واسطی نے پھر ایسی بولڈ تصاویر کیوں کھچوائیں؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ان کی زندگی ان کی مرضی۔
View this post on Instagram
انہوں فیمنزم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کے جسم پر اس کی اپنی مرضی ہونی چاہئیے، کسی اور کا کسی دوسرے کے جسم پر کوئی حق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیمنزم جنس سے بالاتر ہو کر تمام متاثرین کی بات کرتا ہے، چاہے وہ عورت ہو یا مرد ہو۔
View this post on Instagram
ماریہ واسطی نے پاکستانی اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں کام کی عزت کی جاتی ہے، وہاں شخصیات سے بڑھ کر محنت اور کام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں، دونوں ایک ہی سطح پر نہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے اور خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرتے، ہمیں خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت ہر انڈسٹری لڑکیوں یا لڑکوں کے لیے اتنی ہی بہتر ہوگی، جتنا وہ خود بہتر ہوں گے، انڈسٹریز خراب نہیں ہوتیں بلکہ اس کا انحصار لوگوں پر ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ بولڈ لباس میں ساحل سمندر پر کچھوائی جانے والی تصاویر میں ان کے ہمراہ ان کی سہیلی عائشہ ہیں اور انہوں نے تمام تصاویر اس وقت نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں مگر اس وقت سیکیورٹی اور پرائیویسی کے فیچرز نہیں تھے، جس وجہ سے کسی دوست نے ان کی تصاویر وہاں سے چوری کرکے وائرل کردیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ماضی میں ماریہ واسطی کی سہیلی کے ہمراہ غیر ملکی سمندر کنارے کچھوائی گئی بولڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
View this post on Instagram