کنواروں کیلئے بری خبر ۔۔۔ سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور،
اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے کے بعد 95 ہزار 165 روپے ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1817 ڈالر پر مستحکم رہا۔
