قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سرفراز احمد کی کھانا بناتے ویڈیو منظرعام پر
(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دینے والے سرفراز احمد کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو کچن میں کھانا بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین می جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ کچن میں موجود ہیں اور کھانا بنارہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ ہاتھوں میں گلوز پہنے سرفراز احمد پاستہ اٹھا کر اوون میں رکھ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شوہر کی ویڈیو بنارہی ہیں،سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اوون میں پاستہ رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی بتا رہے ہیں کہ ہم اس کو 15 سے 20 منٹ کے لئے گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا۔
Perks of him being around :) pic.twitter.com/txk0QknOJ8
— Khushbakht Sarfaraz (@sarfarazkhush) August 30, 2021
ویڈیو میں سرفراز احمد کی اہلیہ بھی ساتھ ہیں جو انہیں کہتی ہیں کہ آپ نے مٹ الٹے پہنے ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ اٹس اوکے فائن۔
سوشل میڈیا پر کثیر تعداد میں صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ سرفراز سے اظہار محبت کرتے بھی نظرآرہے ہیں۔
