اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے . ذرائع کے مطابق پرویز مشرف امریکن ہاسپٹل دبئی میں زیر علاج تھے، پرویز مشرف کی فیملی ان کی میت کو پاکستان لانے پر سوچ بچار کر رہی ہے .
پرویز مشرف نے 1999 میں ملک میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے . سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا . پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے .
. .