گوگل کی جانب سے آٹھ ایپلیکیشنز پر پابندی عائد ۔۔۔۔پولیس نے صارفین کو خبردار کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل نے آٹھ ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے حال ہی میں انتہائی مضر وائرس رکھنے والی 8 ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی پابندی کے بعد بلیجئیم کی پولیس نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد وائرس سے بھری ایپس کو اپنے موبائل فون سے ہٹا لیں۔ان ایپلی کیشنز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں خطرناک جوکر میلویئر شامل ہے جو کسی بھی فون پر تباہی
پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک بار انسٹال ہونے کے بعد، جوکر ڈیوائسز پر خفیہ اسپائی ویئر اور پریمیم ڈائلرز انسٹال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پھر خود کار طریقوں سے صارفین کے کریڈٹ کارڈز سے پیسے کاٹ لیتا ہے۔ان ایپس میں • Auxiliary Message• Element Scanner• Fast Magic SMS• Free CamScanner• Go Messages• Super Message• Great SMS• Travel Wallpapers شامل ہیں۔
