چہرے کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مددگار نسخے

 

(قدرت روزنامہ)ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی عمر یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند اشیاءایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں۔

ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں : غذائیں جو آپ کو جوان رکھنے میں مدد دیں

ٹماٹر
شٹر اسٹاک فوٹو
ٹماٹر کے ٹکڑوں سے بنایا گیا قدرتی ماسک آپ کی تھکی ہوئی، بے رونق اور تناﺅ زدہ جلد کے لیے کرشماتی اثر کا حامل ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہفتے میں ایک بار بیس منٹ کے لیے چہرے پر رکھ کر نرم، ہموار اور نوجوان جلد کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اگر جلد سوجن کی شکار ہے تو ٹماٹر جوس کو چہرے پر ملیں۔

آلو
شٹر اسٹاک فوٹو
آلو جلد کو نوجوان بنانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے، جو کہ جلد کو جھریوں سے پاک کرسکتا ہے۔ پندرہ منٹ کے لیے آلو کے ماسک کو ہر روز لگائیں، جلد کی لچک اور شفافیت کے لیے اس میں لیموں کے عرق کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی میں جلد کو نکھارنے والی غذائیں

لیموں
شٹر اسٹاک فوٹو
لیموں چہرے کی رنگت کو بحال، کیل مہاسوں کے اثرات اور ایج اسپاٹس سے نجات کے لیے بہترین ہے۔ لیموں جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتا ہے۔ اس کے لیے لیموں کے عرق کو لوشن کے طور پر استعمال کریں اور روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر ملیں۔

کھیرے
شٹر اسٹاک فوٹو
کھیروں کا ماسک کیل مہاسوں کے علاج کے لیے بہت موثر نسخہ ہے، اس کے علاوہ کھیرے جلد کی نوجوانی کے لیے بھی معاونت کرتے ہیں۔ کھیروں کو کاٹ لیں اور اس کے گول ٹکڑوں کو کم از کم پندرہ منٹ تک کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں، اس طریقہ کار کو ایک ہفتے میں کئی بار استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا
شٹر اسٹاک فوٹو
بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے بہترین ہوتا ہے جس کے لیے بیکنگ سوڈا اور زیتون کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو چہرے کی صفائی کے لیے ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔ سوڈے کا ماسک بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چائے کا چمچ دہی ملائیں۔ اس ماسک کو دس منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں، جو کہ لٹک جانے والی جلد کو ٹائٹ، مستحکم اور ہموار کردیتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert