پاکستان کے اہم صوبے میں کورونا ویکسین کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی عائد
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کورونا سے بچاﺅ کے لئے ویکسین کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی لگادی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ذمہ داری کا احساس ہو۔
انھوں نے مزیدکہا کہ ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
Air travel ban for unvaccinated people introduced. People need to act responsibly, get vaccinated & follow SOPs otherwise stricter decisions will have to be taken https://t.co/iSp0v1FI0e
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 11, 2021
