پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے۔


انہوں نے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔