پاکستان کے اہم شہر میں رشوت خور پولیس افسر کو اینٹی کرپشن والوںنے دھر لیا ، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو لنک میں
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم ایک آفس میں داخل ہو رہی ہے، جہاں پر انہوں نے ایک ٹریفک اہلکار کو گرفتار کیا جو گرمی کے اثر کو ختم کرنے کے لیے قلفی سے محظوظ ہو رہا ہے . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم سب سے پہلے کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکار سے قلفی واپس لیتی ہے اور اس کے بعد پولیس اہلکار کی جیب سے پیسے حاصل کرتی ہے جو اہلکار نے کرپشن کی مد میں حاصل کیے تھے، جس وقت اس کی جیب سے پیسے نکالے گئے اس وقت ٹریفک پولیس اہلکار دنگ رہ گیا . اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ قلفی کھانے کا مزہ حلال کی کمائی سے ہے . محکمہ ٹریفک پولیس بھکر کا ہیڈ کانسٹیبل محمد ادریس 18 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا جب اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا کرپٹ اہلکار مزے سے قُلفی کھا رہا تھا . اس کارروائی کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین جنہوں نے ٹریفک پولیس کے رویے کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا، نے اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی کو سراہا ہے جبکہ دیگر صارفین نے احتساب کے تعصب پر سوال اٹھائے ہیں . . .