بلاول بھٹو بیرون ملک کے دوروں کے بعد وطن واپس آکر سیاسی طور پر متحرک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک کے دوروں کے بعد وطن واپس آکر سیاسی طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہید ذولفقار بھٹو کے دیے گئے 73 کے آئین کو پچاس سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی تقریب اتوار کو سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں ہو گی جس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر رضا ربانی سمیت سینئر رہنماء شرکت کریں گے۔آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔