اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ اشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر مایوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا کو ہاتھ میں پان لیے اسٹیج پر اداکارہ کے پہلو میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ اشنا نے مایوں کی تقریب کیلئے گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کے ان کے منگیتر کو وائٹ شرٹ اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اداکارہ اشنا شاہ کو اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر میں اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔
بغداد(قدرت روزنامہ)عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور…
کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے نئے ممبران کی تعیناتیوں سمیت پاکستان کسٹمز سروس اور…
کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔ وزیر خارجہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی…