شدید بارشوں ، طوفانی برفباری کیلئے ہو جائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کوپیشگی خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں

داخل ہوں گی اور جمعرات کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور جمعرات تک شمالی علاقہ جات میں موجود رہیں گی جس کے باعث منگل کی رات سیجمعرات کے دوران مری، ، گلیات، کشمیر گلگت بلتستان، چترال، دیر ،سوات ،مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہیں اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ نارووال، لاہور ،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،قصور، شیخوپورہ، خوشاب، میانوالی، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع جبکہ خیبرپختونخوا کیاضلاع پشاور ،کوہاٹ، چارسدہ ،نوشہرہ ، صوابی وغیرہ جبکہ بلوچستان کے اضلاع جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، خضدار، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات نیتمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ، اس دوران بارانی علاقوں میں تیز ہوائوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا بھی خطرہ ہے، بارش پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان ،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی مطلع ابرآلود رہا اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔

Recent Posts

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

1 min ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

13 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

25 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

35 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

39 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

47 mins ago