پاکستان

پاک امریکا انسدادِ دہشت گردی مذاکرات 6 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت قائم مقام کوآرڈینیٹر انسدادِ دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید حیدر شاہ کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ مذاکرات میں مشترکہ خطرات اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر بات ہوگی۔ترجمان دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات میں باہمی تجربات اور بہترین طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں