نایاب جامنی شہد، جو دنیا میں صرف ایک جگہ پیدا ہوتا ہے


نارتھ کیرولائنا(قدرت روزنامہ) شہد ایک مکمل غذا اور شفایاب نعمت ہے لیکن امریکا میں نارتھ کیرولائنا کےایک مخصوص حصے میں شہد کی مکھیاں سنہرا، سیاہ یا روایتی رنگت والے شہد کی بجائے جامنی رنگ کا شہد پیدا ہوتا ہے۔ اب تک اس کی درست ترین وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔
یہ شہد نارتھ کیرولائنا کے ریتیلے ٹیلوں والے خطوں میں پیدا ہوتا ہے جو سائنس فکشن فلموں میں کی طرح کسی خلائی مخلوق کا لعاب معلوم ہوتا ہے۔ لیکن جامنی شہد اب بہت مشہور ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ لیکن یہ انتہائی نایاب بھی ہے۔
ذائقے میں یہ روایتی شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس کی وجہ علاقے میں پائے جانے والے مخصوص پھل ہوسکتے ہیں جن کا رس مکھیاں چوستی ہیں۔ ریڈاِٹ ویب سائٹ پراس شہد کی بوتلوں کی بعض تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد اس پر مزید بحث چھڑگئی ہے۔

شہد کی رنگت کا ایک حد تک انحصارپھولوں کے رس پر ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بلیوبیری اورہکل بیریوں کی وجہ سے اس کی رنگت جامنی ہے۔ کچھ افراد کا خیال ہے کہ ایک خاص قسم کے پودے، کوڈزو کے پھول چوسنے سے شہد جامنی رنگت اختیار کرتا ہے وغیرہ۔ لیکن ایک سائنسداں نے اس پر کچھ غور کیا ہے۔
نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرجان ایمبروز کے مطابق مکھیوں کے پیٹ میں تیزاب اور ایلومینیئم کے تعامل سے ایسا ہورہا ہے۔ اس علاقے کی مٹی میں یہ دھات موجود ہے جو پودوں اور پھولوں تک بھی پہنچ رہی ہے اور شاید اسی وجہ سے جامنی شہد صرف اسی علاقے میں پیدا ہوتا ہے۔
شہد کھانے والوں نے بتایا کہ اس میں بعض اقسام کی بیریوں کا ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے لیکن یہ میٹھا زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ روایتی شہد کے مقابلے میں اس کی قیمت بہت زیادہ ہے کیونکہ شہد کم ہے اور گاہک بہت زیادہ، یہاں تک کہ دنیا بھر کے لوگ اسے خریدنا چاہتےہیں۔شہد بنانے والے ایک مگس بان، ڈونلڈ ڈیز نےبتایا کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد وہ آرڈر پورا نہیں کرپارہے۔ یہاں تک کہ اب انہوں نے اپنی ویب سائٹ بھی بند کردی ہے۔

Recent Posts

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

5 mins ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

11 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

29 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

39 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

51 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

53 mins ago