بلوچستان کانسٹیبلری پر بم حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید، 6 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے . لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا .

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا . ایس پی بولان محمود نوتیزئی نے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہو سکتاہے . واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں . لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی . بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے . کوئٹہ اور سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے . بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ رستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا . دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے .

. .

متعلقہ خبریں