نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواحکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نیا فیصلہ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 31 جولائی تک تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری

ایوارڈنگ ادارے بند رہیں گے۔ دوسری جانب صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو بچوں کے مستقبل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،موجودہ حکومت کی ڈنگ ٹپاؤپالیسی اور نااہلی نے قوم کے نونہالوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے،سرکاری سکولو ں میں چھٹیاں کرانے کی بجائے صبح 6سے 10بجے تک ٹائمنگ کردینی چاہیے تھی۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے سنی تحریک گجرات کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ گذ شتہ دو سا لو ں میں طا لب علمو ں کا سرکاری تعلیمی مدار س بندہونے سے نا قابل تلا فی نقصان ہو چکا ہے کورونا وائر س کی موجود گی میں بھی بچو ں کو منا سب احتیا طی تدا بیر کے سا تھ تدر یس کاعمل جاری رکھنا چاہیے تھا مگر بد قسمتی سے حکومت کی ناکام پا لیسو ں کے باعث طلبا ء کے تقریبا دو سا ل ضا ئع ہو گئے۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا کیسو ں میں واضح کمی کے بعد حکومت کو مو سم گرما کی چھٹیاں کرانے کی بجائے صبح 6سے 10بجے تک سکو لو ں کے او قا ت کار کرکے چھٹیاں نہیں کرانی چاہیے تھی جبکہ اس شدید گرمی میں بھی پرائیو ٹ سکو لو ں نے چھٹیاں نہیں کرائیں اس لیے حکومت کو بھی سکولو ں کا ٹا ئم ٹیبل تبد یل کرنا چاہیے تھا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کرانی چاہیے تھی۔

Recent Posts

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

7 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

16 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

25 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

37 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

40 mins ago

جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں

برلن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی بائیونک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ…

49 mins ago