یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے نام پر شہریوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے نام پر شہریوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، حکومت نے 200 روپے بڑھا کر 25 روپے کم کر دیے۔پہلے سبسڈی والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا پھر سبسڈی میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے گھی 190روپے مہنگا ہوا اور پھر رمضان پیکچ کے تحت گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی دی گئی، چینی 19روپے مہنگی کرنے کے بعد رمضان میں 11 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی۔پہلے آٹا 24.80 روپے مہنگا ہوا اور رمضان پیکچ کے تحت 27.12 روپے کلو سستا کر دیا گیا۔
بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس سال رمضان پیکچ کے تحت گھی، چینی اور آٹے پر سبسڈی میں بڑی کمی کی گئی۔