جویریہ عباسی کی ساڑھی میں بال باسکٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
(قدرت روزنامہ)ٹی وی اداکارہ جویریہ عباسی نے ساڑھی میں بال باسکٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
ٹی وی اداکارہ جویریہ عباسی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں،جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خوبصورت ساڑھی پہن رکھی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے انسان کو کوشش کبھی ترک نہیں کرنی چاہئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بال کو باسکٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیںلیکن ناکام رہتی ہیں ،جس پر اداکارہ نے کہا کہ کوشش کبھی ترک نہیں کرنی چاہئے۔
View this post on Instagram
جویرہ عباسی کی ویڈیو کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔
