کیوی کمنٹیٹر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پر سوال اُٹھادیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ایک بار پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اننگز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟۔
میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے اپنے ذاتی سنگ میل کو ٹیم سے اوپر رکھنے پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں سائمن ڈول بھی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر پہلے بھی تنقید کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

Recent Posts

اوستہ محمد میں بچی کے اغوا کے دوران زخمی باپ دم توڑ گیا

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)باغ ہیڈ تھانہ کی حدود رسول آباد کے قریب گھر میں حملے کے…

10 mins ago

کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ…

15 mins ago

غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا

حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ…

20 mins ago

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری۔ سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل…

24 mins ago

تربت یونیورسٹی کو علمی میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، وائس چانسلر

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی…

38 mins ago

بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹکسیشن نظام میں بہتری لائیں گے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی میر محمد خان…

42 mins ago