سعودی عرب نے کن ممالک میں مقیم مسلمانوں کو سیاحتی ویزے پرعمرہ کی سعادت کی اجازت دیدی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الخطیب نے بتایاکہ سیاحتی ویزے میں خلیجی ممالک میں تمام پیشوں سے منسلک مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک کے تمام باشندوں کو واضح اور آسان اقدامات کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے ویزہ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے اور تمام پیشوں سے منسلک افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔گذشتہ سال سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے رہائشیوں کے لیے سیاحتی ویزے کا اجرا کیا تھا جس میں مخصوص پیشوں کے لوگ شامل تھے۔سیاحتی ویزا سیاحتی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دیتا ہے جیسے کہ تقریبات، خاندان اور دوستوں سے ملنے، تفریحی سرگرمیاں، عمرہ کرنا شامل ہے تاہم ان میں حج اور مطالعہ کے مقصد دورے شامل نہیں۔ویزا فیس 300 ریال ہے، اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس کی فیس بھی وصول کی جائے گی۔

Recent Posts

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

4 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

11 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

29 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

32 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

43 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

49 mins ago