توشہ خانہ سے تحائف کی وصولی، حکومت کو 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے سے متعلق 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے حکم دیا کہ توشہ خانے کا 2002 سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی موجود ہے پیش کیا جائے۔ عدالت مکمل جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔ یہ بھی دیکھیں گے کہ تحفے کس نے دئیے ہیں۔
جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس میں کہا کہ اس پہلو کا جائزہ لینے بھی ضروری ہے کہ تحائف کیوں دئیے جاتے ہیں۔ کیا تحفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ بدلے میں کوئی فائدہ لیا جائے۔ ہم اتنے خوبصورت تو نہیں کہ کوئی بیوٹی کونٹیسٹ میں تحفہ جیت لیا ہو۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک وزیر تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے اس کےلیے متعلقہ فورم موجود ہے۔

Recent Posts

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

2 mins ago

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

3 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

3 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago