آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، پاکستان کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر ہونے کے باعث پاکستان نے امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا . وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کی ہے .


آئی ایم ایف شرائط منوا کر دوبارہ اسٹاف لیول معاہدے میں بلاوجہ تاخیر کر رہا ہے، جس کا کوئی جواز نہیں ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کریں گے .
امریکا سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے کا امکان ہے . ذرائع نے بتایا کہ آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں