اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذائوں میں سے ایک ہے . دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت مقبول، صحت مند اور جسم ٹھنڈا کرنے والا مشروب ہے، اسی طرح کھانوں کے ساتھ رائتے کی شکل میں بھی کھایا جاتا ہے .
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت دہی کا استعمال ہر گز مت کریں . بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے رات کے وقت دہی استعمال نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اگر رات کو دہی کھایا جائے تو یہ جسم میں بلغم بہت زیادہ پیدا کرتی ہے، حتیٰ کہ سانس کی نالی میں بھی بلغم پیدا ہو سکتی ہے . سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کو جنم دے سکتی ہے . طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو رات کے وقت دہی کھانا ہی ہے تو آپ اس کے بجائے بٹر ملک کا انتخاب کریں جو کہ دہی کا بہترین متبادل ہے . اس کے علاوہ اگر آپ دہی کا رائتہ بنا لیں تو پھر آپ اسے رات کو استعمال کر سکتے ہیں . تاہم رائتے میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ڈالنا مت بھولیں . یہ مرچ دہی کی ٹھنڈی تاثیر کو بیلنس کر دے گی . دہی لذت کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی تاثیر کا بھی حامل ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے اس میں موجود خصوصیات کے سبب وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے . دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے . طبی ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے . اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے
جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہیوزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے دہی کو کسی بھی طرح صبح، دوپہر یا شام کے وقت کھایا جا سکتا ہے . اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے یا پھر اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے .
اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کرکے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں
وہ وزن تو کم کر دیتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے .
. .