قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں مجھے مارنے کے لیے ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا انتخابات کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے، انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آئینی تحریک چلائیں گے، کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگے جانے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں مجھے مارنے کے لیے ہے، عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا، یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس پر مجھے سکیورٹی خدشات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عمل درآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، جب کہہ دیا تھا کہ عدالت پیش ہوں گا توسارا ڈرامہ کیوں رچایا جا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا میرے کارکن غصے میں ہیں، کارکن کہتے ہیں آپ کیوں بار بار قانون پر عمل درآمد کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننا ٹیک اوور کو دعوت دینا ہو گا، میری حکمت عملی اس بات پر ہےکہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانتے ہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا مارچ 2021 میں اہم شخصیت نے بتایا کہ جنرل باجوہ آپ کو نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار میری گرفتاری کے لیے دو بار میرے قریب پہنچے، کوئی شک نہیں گرفتاری کے بعد مجھ پر تشدد ہو گا۔چوہدری پرویز الٰہی سے متعلق سوال پر عمران خان نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو کورونا ہو گیا ہے۔

Recent Posts

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

4 mins ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

9 mins ago

چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، سابق صدر عارف علوی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی…

27 mins ago

جیل میں یاسمین راشد کا کس سے لڑنے میں وقت گزرتا ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں خوش…

37 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس، جسٹس عائشہ نے بھی اختلافی نوٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس میں جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ…

52 mins ago

زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ…

1 hour ago