کورونا کے بڑھتے کیسز ، سول ایوی ایشن نے ہوائی سفر سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہوائی سفر سے متعلق سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن کو یکم اکتوبر سے لازمی قرار دے دیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی دو ڈوز لگانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ 17 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو بغیر کورونا سرٹیفکیٹ جہاز میں سوار نہ ہونے دیا جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنی ہوگا۔ مریضوں کو استثنی سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں پر سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار ہے۔ بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔

Recent Posts

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

11 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

12 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

19 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

30 mins ago

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

46 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

53 mins ago