رمضان المبارک کی آمد سے قبل عمرہ بکنگ مکمل، رجسٹریشن بند ، سعودی عرب کا اعلامیہ جاری


جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب حکومت کی جانب سے جاری علامیہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل اندرون اور بیرون ملک سے زائرین عمراہ نےبڑی تعداد میںرجسٹریشن کروادی ۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کےدوران عمرہ کی بکنگ مکمل کی جا چکی ۔ رمضان المبارک کے آخر میں عمرہ کیلئے نئی بکنگ کا امکان نہیں۔
رمضان المبارک میں عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے لیے بکنگ کی بڑھتی ہوئی طلب کا انکشاف کیا۔ ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ بکنگ کے6 روزمیں زیادہ رش دیکھنے میں آیا، 7 دن درمیانے درجے کا رش اور 3 دن سب سے کم افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ ایپ میں میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے 13 دنوں بشمول آخری دس دنوں میں بکنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری اور عمرہ امور کے معاون عبدالرحمن شمس نے بتایا تھا کہ رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی تعداد کل تک تقریباً آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔