سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام سلمان خان کی ٹیم کے ایک رکن کو ای میل کے ذریعے اداکار کے قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے قریبی ساتھی کی جانب سے گینگسٹر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور ایک اور شخص کے خلاف آئی پی سی سیکشن (2)506، (b) 120اور 34 کے تحت اداکار کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ” یہ ای میل روہت گرگ نامی کسی صارف نے بھیجا تھا جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ کینیڈین گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے ذاتی طور پر بات کرنا چاہتے ہیں”۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ” اُس کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اداکار کو کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

Recent Posts

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

6 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

10 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

17 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

18 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

46 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

54 mins ago