زمان پارک ہنگامہ آرائی کیس: پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر عدالت نے ملزمان کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ، پٹرول بم اور ڈنڈے سوٹے برآمد کیے گئے لہٰذا عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔وکیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمے میں شامل دفعات دیکھیں اور یہ ثابت ہی نہیں ہوتا جبکہ کسی بھی مضروب کا میڈیکل موجود نہیں ہے، میرا ملزم دل کا مریض ہے اور کارڈیالوجی میں چیک اَپ کے لیے گیا تھا، میرے ملزم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے اور ایف آئی آر میں درج مقدمے کے ملزمان کو ڈسچارج کیا جائے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی۔

Recent Posts

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

15 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

33 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

39 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

1 hour ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

1 hour ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

2 hours ago