کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم 22 مارچ کو جنوبی بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر 22 مارچ کی شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور خطے میں موجود ہے جس کے زیر اثر سندھ میں جامشورو، ٹھٹہ ، سجاول، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ ، عمر کوٹ، میر پور خاص، حیدرآباد، مٹیاری اوردیگراضلاع میں گرد وغبار ہوسکتا ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز باش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے اکثر اضلاع میں 22 سے 23 مارچ کے دوران بیشتر مقامات پر گرد وغبار متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

1 hour ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

1 hour ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago