الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے، اعتزاز احسن
لاہور (قدرت روزنامہ)معروف وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے، آئین اور قانون کے اندر یہ لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں۔ ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں۔فون ٹیپ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمیں ججز اور سیاست دانوں کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ میں مریم نواز کے لیے دعا کرتا ہوں۔