ماہل بلوچ کو نند اور نندوئی نے اکسایا: ترجمان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سے ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تھا، جس کی نند اور نندوئی نے اسے اکسایا۔
کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسف زئی نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماہل بلوچ کی نند اور نندوئی یوسف بلوچ اس وقت ایران میں ہیں،جنہوں نے ماہل بلوچ کو اس جانب راغب کیا۔
ان کا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،یہ خاتون کالعدم تنظیم کی سہولت کار ہے، دورانِ تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتی ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے، کالعدم تنظیم ہماری روایات کو روند رہی ہے، ماہل بلوچ کا شوہر بیبرک ایک تنظیم کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ماہل بلوچ کا نندوئی یوسف بلوچ کالعدم تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا قریبی عزیز ہے۔بابر یوسف زئی نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیمیں ہماری خواتین اور بچوں کو ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کی ماؤں، بہنوں اور بچوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خودکو استعمال نہ ہونے دیں۔پریس کانفرنس کے دوران ماہل بلوچ کا ویڈیو بیان بھی چلایا گیا۔
ماہل کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی تھی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون دہشت گرد ماہل بلوچ کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھیں۔
مبینہ خودکش حملہ آور خاتون کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے بتایا گیا، جس سے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش بھی کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خودکش حملہ آور خاتون کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جو بے نقاب ہوگیا۔

Recent Posts

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

1 min ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

4 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

12 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

16 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل میں نگران حکومت کا کردار زیادہ ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے کسانوں کے لیے گلے کا پھندا بننے والا گندم امپورٹ کرنے…

23 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر…

35 mins ago