قیمتیں کنٹرول کیلئے آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہوگا، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کے لیے آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہو گا، آرڈیننس سندھ کابینہ نے منظور کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ نے بھی آرڈیننس کی سمری فوری طلب کر لی ہے، آرڈیننس کے تحت مجسٹریٹ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے فوڈ انسپکٹر کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹر سختی سے حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کے خلاف فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ناجائز منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا، سرکاری نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

Recent Posts

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

1 min ago

بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی…

4 mins ago

گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر…

11 mins ago

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

19 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago