رمضان اسپیشل: ماش کی دال کے دہی بھلے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیسن کے دہی بھلےتویقیناََ سب ہی کو بنانے آتے ہیں لیکن آج ماش کی دال سے بنے ہوئے مذیدار دہی بھلوں کی ریسیپی کے بارے میں بات ہوگی .
اجزاء:
ایک کپ ماش کی دال، ہری مرچ کا پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، ادرک حسب ضرورت، کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، دہی 2 کپ، دہی کا پانی حسب ضرورت، چینی 2 سے 3 کھانے کے چمچ، چاٹ مصالہ حسب ذائقہ، اجوائن ایک چٹکی اور نمک ایک چائے کا چمچ .


ترکیب:
ماش کی دال 2 سے 3 گھنٹےکے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں لیکن دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیئے اوراس میں تھوڑی سی اجوائین، ہری مرچ کا پیسٹ اور ادرک بھی شامل کرلیں .
اب تیل گرم کرکے اس میں ہلکے ہاتھ سے بڑے سائز کے بھلے ڈال کر فرائی کرلیں . جب یہ گولڈن ہو جائیں تو نکال کر 10 سے 15 منٹ کے لیے پانی میں ڈالیں، پھر دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں .
اس کے بعد ماش کی دال سے بنے بھلوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں، انہیں ایک ڈش میں رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں .

. .

متعلقہ خبریں