امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات

امریکہ(قدرت روزنامہ)نادیہ کہف امریکی ریاست نیو جرسی میں عائلی قوانین اور امیگریشن کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نیو جرسی کی ایک عدالت میں جج کے طور پر کام کریں گی۔ تعیناتی کے وقت وقت نادیہ نے اپنی دادی سے وراثت میں ملنے والے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھایا۔

نادیہ نے حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی ریاست نیو جرسی میں مسلمانوں اور عرب کمیونٹی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہاں کی نوجوان نسل یہ ذہن نشین کرلے کہ وہ بلا خوف اپنے دین پر عمل کر سکتے ہیں۔ تنوع (diversity) ہماری طاقت ہے، یہ ہماری کمزوری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ کی نامزدگی، جو ایک سال پہلے ہوئی تھی، سینیٹر کرسٹن کوراڈو کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم نادیہ کے انتخاب کی تصدیق اس ماہ کے شروع میں ہوئی۔

نادیہ کہف 2 سال کی عمر میں شام سے امریکا منتقل ہوئیں اور ایک طویل عرصے سے امریکا میں اسلامی بنیادوں میں کام کر رہی ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست…

4 mins ago

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ریلیز کردی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز…

11 mins ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

20 mins ago

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل…

22 mins ago

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

32 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

42 mins ago