جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی: عمران خان کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے گا یا نہیں ؟جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت انتخابات کروانے سے خوف زدہ ہے۔

انہیں ڈر ہے کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے، مجھے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، میں نہیں جانتا کہ وہ مجھے ڈس کوالیفائی کر پائیں گے یا نہیں؟ اس کی پرواہ بھی نہیں کیونکہ پی ٹی آئی تاریخ کی مقبول ترین پارٹی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی، آئینی طور پر 90 دن میں الیکشن ہونے تھے، ہمارے دور میں عدالتی کام میں مداخلت نہیں تھی، جیسے پہلے ہوتا آیا جبکہ ہم نے میڈیا میں بھی مداخلت نہیں کی، میڈیا سے کوئی مسئلہ تھا تو ہماری وجہ سے نہیں،اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے تھا۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ عالمی کھلاڑی کے طور پر ساری دنیا گھوما ہوں، مانتا ہوں کہ امیر اور غریب ممالک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہے، ہماری لڑائی ہے کہ طاقتور طبقے کو بھی قانون کے نیچے لایا جائے۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

22 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

32 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

40 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

53 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

1 hour ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

1 hour ago