نگران پنجاب حکومت نے مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا، آٹے کا ایک تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کیلئے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وپنجاب حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے ایک آٹا تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کیلئے بیک وقت 20کلو آٹا دینے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کااطلاق 29مارچ سے ہو گااور شہریوں کو با ربارسنٹرزکے چکر لگانے کی زحمت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء او رسیکرٹریز تسلسل کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھیں اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کابینہ نے آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70لاکھ سے زائد آٹا تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے بازاروں او رمارکیٹوں کو بھی چیک کیاجائے اور پوری انتظامیہ اس ضمن میں متحرک رہے۔

Recent Posts

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے…

19 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت…

26 mins ago

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے…

34 mins ago

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے…

41 mins ago

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن…

44 mins ago

ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ…

44 mins ago