پاکستان کو مہنگائی، شرح نمو میں کمی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف نے بڑا انتباہ جاری کردیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہاکہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

1 hour ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

2 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

2 hours ago