دنیا کاایسا ملک جہاں ایک سال’’ 13 مہینوں ‘‘کا ہوتا ہے

جڑانوالہ (قدرت روزنامہ)دنیا کا ایک ملک ایسا ہے جو عیسوی کیلنڈر کو تو مانتا ہے مگر وہاں 12 کی بجائے 13 مہینے ہوتے ہیں۔اس وقت دنیا میں سال 2023 ہے مگر وہ دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں آپ ٹائم ٹریول کرکے پیچھے کی جانب چھلانگ لگا سکتے ہیں۔

یہ ہے افریقی ملک ایتھوپیا، جہاں اس وقت 2015 چل رہا ہے۔یہاں کیلنڈر مختلف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب 500 عیسوی میں کیتھولک چرچ نے کیلنڈر میں تبدیلیاں کیں تو ایتھوپیا کے آرتھو ڈوکس چرچ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی پیدائش کا سال عیسوی کیلنڈر کے آغاز کا سال تصور کیا جاتا ہے اور اسی میں کیتھولک چرچ نے تبدیلی کی تھی، ایتھوپیا میں نیا سال کا آغاز بھی یکم جنوری کی بجائے 11 ستمبر کو ہوتا ہے، البتہ لیپ ائیر میں 12 ستمبر سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔یہاں 12 مہینے 30 کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ 5 یا 6 دن کا ہوتا ہے، جس کا انحصار لیپ ایئر پر ہوتا ہے۔یہاں وقت کا حساب بھی مختلف ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق اگر دوپہر 12 بجے شروع ہوتی ہے تو ایتھوپیا میں ایسا 6 بجے ہوتا ہے،اسی طرح نئے دن کا آغاز رات 12 بجے کی بجائے 6 بجے ہوتا ہے۔

Recent Posts

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

1 min ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

11 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

22 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

34 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

41 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

51 mins ago