امریکا، طیارے کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب، جانتے ہیں پھر کیا ہوا؟


واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی، پرواز میں سفر کرنے والے دوسری ایئر لائن کے پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساتھ ویسٹ ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو این 6013نے لاس ویگاس ایئر پورٹ سے کولمبس کے لیے گزشتہ صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا، اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔خوش قسمتی سے اسی پرواز میں ایک دوسری ایئر لائن کا ملازم پائلٹ بطور مسافر سفر کر رہا تھا، جس نے ہنگامی صورتحال میں خود کو مدد کیلئے پیش کیا اور بوئنگ 737طیارے کا کنٹرول سنبھال کر ایئر ٹریفک کنٹرول کو خود سے متعارف کرایا۔مسافر پائلٹ نے اڑان بھرنے کے ٹھیک ایک گھنٹہ 6منٹ بعد واپس لاس ویگاس ایئر پورٹ پر باحفاظت میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، بعد ازاں کپتان کی تبدیلی کے بعد یہ پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے دن 11بجے منزل کیلئے روانہ ہوئی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے…

4 mins ago

فواد چودھری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں،لاہورہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی 36مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر سماعت…

22 mins ago

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر، حسن علی، حارث رؤف شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔ لاہور میں…

24 mins ago

9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق وفاقی وزیر…

28 mins ago

پی سی بی نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی…

35 mins ago

آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری وزراء نے ملک میں بھارتی…

41 mins ago