12 سالہ لڑکی نے گھر کے بنے بریڈ بیچ کر آئی فون14خرید لیا

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی کی رہائشی12سالہ بیانکا جیمی نے اسکول میں بریڈ بیچ کر آئی فون14خریدنے کا خواب پورا کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق12سالہ بیانکا جیمی ساتویں کلاس کی طالب علم ہے، بیانکا نے اپنے والدین سے آئی فون14کی خواہش ظاہر کی لیکن والدین نے فون دلانے سے انکار کر دیا۔

والدہ کی جانب سے بیانکا کو اسکول لنچ باکس میں کچھ بریڈ بنا کر دیئے گئے جسے اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ بیانکا کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے بریڈ کے ذائقے کو پسند کیا گیا اور اگلے دن بھی لانے کی فرمائش کی۔ بیانکا نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ایک دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کیوں نہ اسے مفت باٹنے کے بجائے فروخت کیا جائے اور وہاں سے اسے آئیڈیا ملا اور اس نے اسکول میں10دہرہم میں4بریڈ بیچ کر آئی فون14خرید لیا۔ بیانکا کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے بریڈ بیچ کر آئی فون خریدنے میں چھ ہفتے کا وقت لگا۔بیانکا کے والدین بیکنگ کے ماہر ہیں اور وہ دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں،بیانکا کو بھی بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی، بیانکا کے شوق نے اسے آئی فون14خریدنے کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔

Recent Posts

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

14 mins ago

پہلے آڈیشن پر بہت بےعزتی کی گئی، منیب بٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات…

15 mins ago

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

21 mins ago

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دلہا سمیت 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق…

22 mins ago

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

33 mins ago

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

40 mins ago