جعلی کرنسی نوٹوں کی سمگلنگ، گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں جعلی کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کئیے ہیں،گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں . روزنامہ جنگ میں ثاقب بشیر کی خبر کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کا دھندا پشاور سے فیض اللہ نامی شخص چلا رہا ہے جبکہ خواتین بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں .

ملزمان کا گروہ پرائز بانڈ، ڈالر ،سعودی ریال، پاونڈز اور درہم کے جعلی کرنسی نوٹ بنا سکتا ہے . ملزمان سے برآمدہ جعلی کرنسی نوٹ خصوصی روشنی میں بھی شناخت نہیں کئے جا سکتے . گرفتار ملزمان عمران اور شہید اللہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ملیر ،سرجانی،کورنگی، نارتھ ناظم آباد اور لیاری میں جعلی کرنسی نوٹ فروخت کئیے،انہوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کی جاتی ہے جبکہ جعلی کرنسی نوٹ کی ترسیل کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں