جعلی کرنسی نوٹوں کی سمگلنگ، گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں جعلی کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کئیے ہیں،گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔روزنامہ جنگ میں ثاقب بشیر کی خبر کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کا دھندا پشاور سے فیض اللہ نامی شخص چلا رہا ہے جبکہ خواتین بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ملزمان کا گروہ پرائز بانڈ، ڈالر ،سعودی ریال، پاونڈز اور درہم کے جعلی کرنسی نوٹ بنا سکتا ہے۔ملزمان سے برآمدہ جعلی کرنسی نوٹ خصوصی روشنی میں بھی شناخت نہیں کئے جا سکتے۔گرفتار ملزمان عمران اور شہید اللہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ملیر ،سرجانی،کورنگی، نارتھ ناظم آباد اور لیاری میں جعلی کرنسی نوٹ فروخت کئیے،انہوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کی جاتی ہے جبکہ جعلی کرنسی نوٹ کی ترسیل کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جاتی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

4 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

4 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

5 hours ago