نوجوان کرکٹر محمد حسنین کا بھی لڑکی کے نام کی آئی ڈی بنانے کا انکشاف، وجہ ایسی کہ ہنسی روکنا مشکل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے لڑکی کے نام سے بنائی گئی سوشل میڈیا کی فیک آئی ڈی کی کہانی سنائی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسنین نے اپنی اور شاہ رخ خان کی وائرل تصویر سے متعلق بتایا اور کہا کہ ‘یہ تصویر 2020 کی ہے جب میں سی پی ایل (کیریبیئن لیگ) کھیلنے گیا ہوا تھا، جس ٹیم سے میں کھیل رہا تھا اس کے مالک شاہ رخ خان تھے’۔

حسنین نے کہا کہ ‘اداکار صرف تین میچ دیکھنے کے لیے آئے تھے، میچ ختم ہوا تو ہم ڈریسنگ روم میں گئے، کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ شاہ رخ خان وہاں آگئے،اس وقت میں نے انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تھا’۔کرکٹر نے کہا کہ ‘مجھے اداکار سے ملاقات میں بہت مزہ آیا، کیونکہ جنہیں ہم نے ساری زندگی ٹی وی پر دیکھا ہو اور وہ سامنے آجائیں، تو اچھا لگتا ہے’۔

دوران شو حسنین نے انکشاف کیا کہ ان کی بھی سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کے نام سے فیک آئی ڈی ہے۔حسنین نے کہا کہ ‘مجھے اس آئی ڈی کا نام اب نہیں یاد، میں نے پہلے بنائی تھی، یہ آئی ڈی دراصل ایک دوست کے لیے اسے تنگ کرنے کے لیے بنائی تھی’۔

Recent Posts

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

5 mins ago

پہلے آڈیشن پر بہت بےعزتی کی گئی، منیب بٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات…

6 mins ago

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

12 mins ago

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دلہا سمیت 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق…

12 mins ago

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

23 mins ago

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

31 mins ago